Saturday, 3 March 2018

Iqra Mallah Feature Urdu BSIII


Imrpoved and revised version
Again file name is not proper. Word count is 530 

 اقراء ملاح
شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن بی ایس (iii)
رول نمبر 2k16-mc-38 
 فیچر
           داﺅد سپرمارٹ 
چند عرصہ پہلے لوگ کام کاج سے فراغت کے بعد لطف حاصل کرنے کے لئے تفریح گاہوں ےا پارکوں کا رخ کرتے تھے ،لیکن جب سوسائٹی میں مارٹ بننے کا رجحان بھڑنے لگا تو لطف حاصل کرنے کے لئے، عوام خریداری کے بہانے مارٹ
کا رخ کرنے لگے ۔
داﺅد سپر مارٹ کا افتتاح 16اکتوبر 2016 کو حیدرآباد میں ہوا ،قلیل عرصہ پہلے حیدرآباد کے مقامی لوگ اپنے کام کاج سے سبکدوش ہوکر اپنی فیملی کے ہمراہ چھوٹے بچے سے لیکرضعیف افراد سب مل کر لطف حاصل کرنے کے لئے رانی باغ رخ کرتے تھے یا المنظر کے کشتیوں میں جھولا جھولنے کے لئے چل پڑتے تھے ،لیکن جب سوسائٹی میں مارٹ بننے لگے تو المنظر کی کشتیاں ،رانی باغ کا جھولا عوام کے منتظر ہونے لگی ۔خواتیں حضرات کے ساتھ مرد حضرات بھی مل کر داﺅد سپر مارٹ کا رخ کارنے لگے ،خریداری بھی کرتے ،لگے ہوئے لفٹ میں نیچے سے اوپرجاتے ،اوپر سے نیچے آکر جھولا جھولتے۔
داﺅد سپر مارٹ آٹو بھان کی کشادہ روڈ ،اور 5 منزلہ 60,000 اسکوائر فٹ پر ایک خوبصورت نقشے کے تحت تخلیق کی گئی ہے۔اس مارٹ کی خصوصیت یہ ہے کہ لوگ چلتے پھرتے ایک ہی نظر ڈوراتے اور خریداری کی طرف مائل ہوجاتے ہیں چاہے وہ مرد ہو یا خواتیں حضرات۔دوسری اس کی خصوصیات یہ ہے کہ یہاں پر گاریاں پارک کرنے کے لئے نہ کوئی ٹینشن بلکہ اشیاءکے لحاظ سے بچوں کے پیمپر سے لیکر ضعیف افراد تک کے لئے اشیاءمناسب قیمت پر فروخت کی جاتی ہیں ،کھانے پینے کے لئے سبزیاں ،پھل ،فروٹ جوس ،شادی بیاہ کے لئے کاسمیٹک کا سامان وغیرہ۔
داﺅد سپر مارٹ 5منزلوں میں سے 3مکمل طور پر تیار ہے جبکہ 2 اب تک زیر تعمیر ہے۔اشیاءکو فروخت کرنے کے لئے ہر منزل مختلف درجات پر مشتمل ہے۔اول منزل 12 طبقات جس میں تازہ پھل ،سبزیاں،مچھلی ،گوشت دیری پروڈکس مشروبات ،اور دوائیاں فروخت کی جاتی ہیںجبکہ مارکیٹ کی د وئم منزل 10طبقات پر مشتمل ہے جس میں مرد اور خواتین حضرات کے لئے زیب تن کے لئے لباس فروخت کی جاتی ہیں ،اور سوئم منزل جوکہ انڈرگراﺅنڈ ہے جس میں علامہ حضرات کے لئے اسلامی کتب ،اسٹیشنری ،فرنیچر گھروں میں استعمال ہونے والے
برتن ،بچوں کے لئے کھلونے فروخت کی جاتی ہیں ۔
داﺅد سپر مارٹ میں لوگوں کا کرفو ایک اتوار والے دن اور پہلی تاریخ پر ہوتا ہے کیوںکہ اس وقت مرد کا کھیسہ ،خواتین کا پرس پیسوں سے گرم ہوتا ہے ۔ عوام خریداری میں اتنا مصروف ہوتے ہیں چلتے پھرتے آپس میں ٹکراجاتے ہیں لیکن انہیں پتہ نہیں ہوتا کیوں کہ انکا دماغ خریداری میں لگا ہوتا ہے ایک دوسرے کو معزرت کر کے چلے جاتے ہیں۔

داﺅدسپر مارٹ کے مالک رشید ملاح حاجی کے نام سے بہت مشہور ہیں انکا کہنا ہے کہ سپر مارٹ کو ایک منفرد مارٹ بنایا جائے گا اور اس میں مزید نئی نئی چیزوں کا دریافت ہوگا ،دو منزلیں جو زیر تعمیر ہیں جو جلد مکمل ہوجائگے جس میںبچوں کے کھیلنے کا ایک میداں تیار کیا جائے گا تاکہ بچے کھیل کود سکے اور والدیں بھی اپنے بچوں کو دیکھ کر مسکرا لیں 

.................................................................................
Intro not attaractive.
For feature writer should provide foto.
More paragraphing is required.
The feature is always reporting based and the main purpose of a feature is to provide entertainment. here these two elements are missing

داؤد سپر مارکیٹ 
اقرا ء ملاح -بی ایس III - ۳۸
دیکھا جائے تو ہماری سندھ خوبصورتی کے حوالے سے کافی مشہور ومعروف رہی ہے وہ خوبصورتی چاہے روشنیوں کے شہر کراچی کی ہو یا پھر ہواؤں کے شہر حیدرآباد کی جس میں مختلف تفریح گاہوں کے ساتھ ساتھ عوام کے لئے سپر مارکیٹس بھی سر فہرست ہیں ۔سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں بھی ایک سپر مارکیٹ موجود ہے ۔16 اکتوبر 2017 کو ایک ایسی مارکیٹ کا افتتاح ہوا جس میں دو دن کے بچے سے لے کر پچاس سال تک کے بوڑھے شخص کے لئے ہرچیز نمایا ں ریٹس پر دستیاب ہے ۔ آٹو بھان جیسے کشادہ روڈ پر واقع اس داؤد سپر مارکیٹ کے آس پاس گاڑیوں کی آمد و رفت بھی بہت ہوتی ہے ۔ حیدرآباد اور گردونواح کے لوگ یہاں خریداری کرنے آتے ہیں داؤد سپر مارکیٹ 60,000 اسکوئر فٹ کے ساتھ ساتھ پانچ منزلہ بلندی کے ساتھ خوبصورت منظر ہے ۔انہیں پانچ منزل کی بلندی تک آسانی سے رسائی حاصل کرنے کے لئے لفٹ کی سہولت بھی لگائی گئی ہے جو بچوں سے لے کر نوجوانوں اور اُن کے ساتھ بوڑھوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے مارکیٹ کے پانچ منزل میں سے تین بہت ہی عمدہ نمونہ سے تیا ر کی گئی ہے جبکہ دو منزلوں کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے داؤد سپر مارکیٹ کا شمار سندھ کی مشہور سپر مارکیٹس میں ہوتا ہے ۔جس میں روز مرہ کی اشیائیوں سے لے کر شاد ی وغیرہ کی رسموں میں استعمال ہونے والا سامان مناسب اور بہترین معیار کے ساتھ دستیاب ہے ۔
اس مارکیٹ انڈرگراؤنڈ والے حصہ میں 9 درجات بنائے گئے ہیں جس میں مذہب کے علم کی روشنی حاصل کرنے کے لئے اسلامی سینٹر ، مسجد ، اسٹیشنری ، سالگرہ اور پارٹی ڈیکوریشن کے ساتھ ساتھ فرنیچر ، چینی کے برتن ، گھر کے مختلف سامان بچوں کے کھلونے بڑی ہی خوبصورتی سے سجائے گئے ہیں ۔اول منزل پر 12 طبقات بنائے گئے ہیں جس میں تازہ پھل اور سبزیاں ، مچھلی ،گوشت ،ڈیری پروڈکس ، گریسری مشروبات اور ثناہ فارمیسی وغیرہ شامل ہیں۔ملک کے بیشتر علاقوں سے لائے جانے والی تازہ اور قسم قسم کی سبزیاں اس مارکیٹ میں موجود ہیں جس کو حیدرآباد کی عوام بڑے شوق سے خریدتی ہے ۔ مارکیٹ کی دوسری منزل پر 10طبقات بنائے گئے ہیں جہاں پر لیڈیز کپڑے ، گارمینٹس ، لیڈیز پرس ،عورتوں کے چہروں پر نکھار لانے کے لئے استعمال ہونے والے زیورات ، لیڈیز چپل موبائل ، صحت اور بیوٹی اور کلر کاسمیٹک کی سجاوٹ کی گئی ہے ۔
مارکیٹ میں نوجوانوں کو روزگارفراہم کرنے کے لئے کافی مواقع بھی دیئے جا رہے ہیں بڑی تعداد میں مزدوروں کی شفٹ کے حساب سے ڈیوٹی لگائی جاتی ہے ۔ مارکیٹ میں لوگوں کے لئے چھوٹی سی مشکلات یہ ہے کہ آج کل سیلفی کے بڑھتے ہوئے رجحان میں انہیں سیلفیاں نکالنے سے روکا جاتا ہے ،کافی لوگ ان لمحات کو قید کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں مگر انہیں ہرگیز اجازت نہیں دی جاتی ۔داؤد سپر مارکیٹ کے مالک رشید مالا ،حاجی نام سے مشہور ہیں اُن کا کہنا تھا کہ داؤد مارکیٹ سندھ کی مشہور مارکیٹوں میں سے ایک ہے ہمارے یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ ہمارے پاس پارکنگ ایریا بہت وسیع بنایا گیا ہے زیر تعمیر دو منزلوں کا کام بڑی تیزی سے ہو رہا ہے جس میں کھیلنے کا میدان اور غذا کا کارنر کھولا جائے گا ۔ داؤد سپر مارکیٹ میں اتوار کا پورا دن صرف فیملی کے لئے کھلاہوتا ہے ۔مارکیٹ میں موجود بیکری کا شمار بھی اچھی بیکریوں میں سے ہوتا ہے جس میں سالگرہ کا کیک ، پیسٹریاں ، سموسہ ، پیٹیس، آئسکریم اور گول گپے دستیاب ہیں عوام کا اظہار خیال ہے کہ داؤد سپر مارکیٹ جس طرح ہماری نگاہوں کا مرکز بنی ہے ۔اسی طرح سے کسٹمر کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا جاتا ہے۔مال کے آن لائن یعنی گھر بیٹھے سامان پہنچانے کی سہولت سارا ہ کے قابل ہے لہذا یہ مارکیٹ رشید مالا کی طرف سے سندھ کی عوام کے لئے تحفہ ہے ۔

No comments:

Post a Comment