Sunday, 18 March 2018

Iqra Mallah BS Profile


Plz do not insert foto in the same file. It creates problem
This is 550 words
دوسروں کی خوشیوں میں شریک ہونے والی سکینہ کنبھر
اقراءملاح-بی ایس 38-





دوسروں کی خوشیوں میں شریک ہوکر خوشی کو دگنا کرنا ان کی زندگی کا اہم مقصد رہا ہے ۔ غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی سندھی گلو کارا سکینہ نے اپنے والد محمد حسن کے گھر1973 میں جنم لیا آپ کے خاندان کا تعلق دادو سے تھا لیکن ان کا جنم سن شہر میں ہوا ۔ اس وقت آپ بہانن شہر میں رہائش پزیر ہیں ۔ 
سکینہ کا خاندان کافی حد تک غربت کی لپیٹ میں رہا ہے ۔ ان کا گلوکاری دنیاں میں آنا ایک شوق تھا۔ اپنے شوق کے بلبودے پر انہوں نے اپنی استاد پیگی نونہارن سے اُنکی حویلی میں گلوکاری کی تربیت حاصل کی ۔جبکہ پتلی سی جسامت میں جب اُن پر اپنے استاد کی طرف سے ایک صہرا گایا جس پر سکینہ نے رقص کیا تھا ۔ اُس وقت سے لیکر گلوکاری کا آغاز کرنے والی سکینہ ہمیشہ اپنی استاد ،ماں اور اپنے رب کا شکر ادا کرتی ہے ۔ اُن کا کہنا ہے کہ آج میں جس مقام پر ہوں سب اُن کی دُعائیں ہیں۔
آپ نے اپنے سروں کی مالا کو پی ٹی وی سے پہلانا شروع کیا تھا ،جبکہ اُس سے پہلے آپکی مختلف سی ڈی وغیرہ بھی آچکی تھی ۔اس کے علاوہ آواز ٹی وی ، مہران ٹی وی ، جیو ، سندھ ٹی وی ، اے آر وائے نیوزاور بہت سارے چینلوں کے مختلف پروگراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ بھی کر چکی ہیں ۔ہر انسان کے دکھ بھری داستان کی طرح ان کے جیون کے دکھ بھی کم نہیں ۔بچپن والی زندگی میں اپنی ماں اور باپ کو کھو دیا تھا ۔اُس کے بعد سکینہ کے اندر دو نوجوان بھائیوں کی ایک ساتھ موت کا زخم بھی کافی حد تک گہرا رہا ۔ ان سب دکھوں کو چھپاکر خشیوں کو بانٹناان کے لیئے اہم ہے کیوں کہ ان کے آگے اپنے غموں سے زیادہ اُن کی خوشیاں زیادہ ترجیح کے لائیک ہیں۔ 
سکینہ کا پڑھنے سے لگاﺅ بلکل بھی نہیں تھا یہ ہی وجہ ہے کہ ابھی تک زہین ہونے کے ساتھ صرف پانچ کلاس پڑھی ہوئیں ہیں ۔ اپنے پانچ درجے کی تعلیم میں اپنی خالا سے جھوٹے بہانے بنا کر گھر لوٹ آنا ان کا روز کا معمل تھا ۔ 
اس وقت سکینہ آواز ٹی وی پر ہفتہ میں دو پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی ہیں ۔ جس میں آپ کا ساتھ آپا شبیراں چنا ں کا ہوتا ہے ۔ جس میں سکینہ کو آٹھ دن کے پچاس ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے ۔ 
سکینہ کی زندگی کا ایک دور ایسا بھی رہا ہے جب اُن کے چھوٹے چھوٹے بچے بھوک کی حالت میں ہوتے تھے ۔ ایک وقت کا کھانا کھانا دو قت بھوکا رہنا ان کا معمول ہوتھا ۔ لیکن ان تمام لمحوں میں کبھی انہوں نے یہ محسوس نہیں کروایا کہ ہم بھوک کے پل گزار رہے ہیں ۔ 
سکینہ کی شادی حاجی احمد سی ہوئی ہے ۔ آپ کو ابھی تک نو بیٹے ہیں ۔ پر بد قسمتی سے آپ کو بیٹی کی اولاد نصیب نہیں ہوئی ۔ اپنے ساس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک ماں جیسا پیار اپنی ساس سے ملا ہے ہمیشہ محبت پیار اور مسکرانا سکھاتی ہے۔ 

No comments:

Post a Comment