Showing posts with label Iqra Mallah. Show all posts
Showing posts with label Iqra Mallah. Show all posts

Sunday, 18 March 2018

Iqra Mallah BS Interview





محبت اور بھائی چارے کے ساتھ  معاشرے میں امن قائم ہوسکتا ہے ۔غلام قادر  ملاح                                        
اقرا ملاح بی ایس (۳۸)                                                                                                                         


 اپنی زندگی میں۲۸ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سال گزارنےشخص غلام قادر ملاح سن ۱۹۶۵ میں اپنےوالد حاجیی پاندی کے گھر میں پیدا ہوئے آئیے ان کے محکمہ کے حوالے سے ان پوچھتے ہیں۔                                                                                                                                                            
  سوال  آپ اپنا تعارف کروائے؟                                                                                                            
جواب میرا نام غلام قادر ملاح ہے اور میرا تعلق انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ہے،جبکہ اس سے پہلے یونیورسٹی سندھ میں پروفیسر بھی رہا ہوں،لیکن اب گورنمنٹ کی طرف سے سعودی عرب میں اسٹنٹ کنسلٹ  ہوں۔                                                     
سوال اپنی ابتدائی تعلیم سے لیکر اب تک کا سفر کے بارے میں بتائیں؟                                                                 
جواب میں نے اپنی پرائمری تعلیم ہالا شھر مخدوم طالب المولی اسکول میں حاصل کی، جبکہ، میٹرک کا امتحاں نور محمد ہاہ  اسکول حیدرآبد سے پاس کیا۔گورنمنٹ مسلم کالج سے انٹرکا امتحان دیکر یونیورسٹی آف سندھ سے بی ایس کمپیوٹر کا امتحاں دیکر وائس چانسلر سے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔                                                                                              
سوال سر آپ اپنے موجودہ تعلیم کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟                                                                             
جواب دیکھیے ہماری جو موجودہ صورتحال ہےانتہائی کافی حد تک پچھلے ۲۰ سالوں سے خرابصورتحال کی اہم وجہ اساتذہ اورسیاسی بھرتیان  ہیں یہ صرف تنخواہ لینے تک محدود ہیں ہماری لائبریریاں ختم ہو چکی ہیں۔ اور ہماری کالجوں میں کیریئر کائوسلنگ ختم ہوچکی ہیں اور طلبا اپنی فیلڈ صحیح چن نہیں سکتے ان سب غلط فہمیں کی وجہ سے کافی طلبا اپنی تعلیم کوجاری نہیں رکھ سکتے ہیں۔                                                                                                                                        
سوال پاکستاں کی تعلیم کو سعودی عرب اور دوسرے ممالک کی نسبت آپ کس طرح سے دیکھتے ہیں؟                              
جواب دیکھئے بنیادی طور پر  پاکستاان کی تعلیم پر گورنمنٹ نے کافی خرچہ کیا ہے ،لیکن پھر بھی دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان کی تعلیم اتنا اثر و سروخ نہیں رکھتی ہے اتنی بڑی آبادی کو ضابطے میں لیکر آنا انتہائی نازک کام ہے،اس دنیا میں ہمارے ساتھ اس نقشے میں ابھرنے والا ملک چائنہ تعلیم میں اپنی ایک مثال قائم کر رکھا ہے کچھ ایسے مملک بھی ہیں جیسا کہہ افغنستان، افریقہ ان ممالک مے مقابلے میں پاکستان کی تعلیم کچھ بہتر ہے،لیکن ہماری تعلیم کا مقابلہ ترقی یافتہ مما لک کے ساتھ ہونا چاہیے۔                                                                                                                                         
سوال اس درہم برہم صورتحال کو سدھارنے کیا اقدامات کرنے چایئے کچھ اس کے بارے میں بت                                
جواب اس صورتحال کو بیتر بنانے کے لئے  جنگوں  بنیادی طور پر کام کرنا پڑےگا کہنے کا مطلب گورنمنٹ کو اس طرح   سیرس اقدامات اٹھانے پڑینگے جس سے کرپٹ نظام ، بادشاہی نظام، سیاسی نظام کو جڑ سے ختم کرنا پڑےگا، میں آپکو بتاتا   چلوں جب ملائشیا کے تعلیمی نظام کو سدھارنے کےوہاں کے ملائشیا کے صدر نے وہاں کی سب سے بڑی یونیورسٹی کے تمام پرانے اساتذہ کو نوکری سے نکال دیا جس کی وجہ سے تمام اساتذہ کے اندر خوف کی لہر پھیل گئی۔ہہمارے یہاں بھی پرائمری سے لیکر ہاہ اسکول تک ایسی ٹیم تشکیل دی جائے اقر مکمل طور پر جائذہ لے سکے ایسے نظام ہو جس میں کیریئر کاونسلنگ کے پروگرام شروع کی جائیں جس سے طلبہ کو صحیح طریقے سے رہنمائی مل سکے۔                                              
سوال سر میرا اگلا سوال ادب کے متعلق ہے ادب ہے کیا؟                                                                           
جواب ادب کی تعلیم دنیا میں تمام وسیع ہے جس میں لکھنا،کہانیاں،تصوراتی خیال سایسی تجربہ ہوتے ہیں یا   ادب ہماری گہرائی کی تعلیم کا نام ہے ادب کے ذریعے ہمیں ذندگی بصر کرنے کے طریقے ملتے ہیں،ادب قومی زبان کو سدھارتا بھی ہے۔         
سوال اس ادب والے رجحان کو آپ سعودی عرب اور دوسرے ممالک میں کس نظر سے دیکھتے ہیں؟                              
جواب دنیا میں بہت سارے ممالک میں  لوگ ادب کو پھڑتے اور سمجھتے بھی ہیں۔ میں سعودی عرب،متحدہ عرب امارات، کچھ عرصہ بحریں میں بھی رہا ہوں،وہاں کے لوگ اپنے سفر میں موسیقی کے ساتھ ساتھ کتابوں کو اپنا ساتھی بنا کے رکھتے ہیں۔ ہمارے پاس ایک اچھی کتاب کے ہزاروں کاپیاں چھپتی ہیں لیکن ان میں سے ۵۰۲ بھی کام کے نہیں ہیں۔سعودی کا لاڑا کسی حد تک بہت مشہور ہیں وہان صرف وہاں صحافت اور بلاغت واری کتابیں پڑھی جاتی ہیں۔                                             
سوال سندھ اسکل پروگرام کیا ہے اس کا آغاز کب ہوا؟                                                                                 
جواب یہ پروگرام امریکہ اور سعودی عرب میں سندھ کے شھریون نے مل کر سن ۲۰۱۳ میں اسکا آغاز کیا بنیادی طور پر اسکا مقصد سندھ کے طالب علموں کو آگاہ کریں کہہ سب کچھ سند نہیں ہوتا ہنر کا ہونا لازمی ہوتا ہے۔اور انکو سند کے ساتھ ساتھ نوکری کے بارے میں بتانا ہے                                                                                                               
سوال ایس ایس ڈی پی کے چیف ایگزیکٹو ہونے کے ناطے  سندھ کے صورتحال کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟                   
جواب میں نے آپ سے پہلے بھی کہہ چکا ہوں سندھ کا صورتحال کافی بدتر ہے۔یہاں کے ادارے اپنے کام صحیح طریقے سے سر انجام نہیں دیتے۔ایس ایس ڈی پی کی پلیٹ فارم کو دیکھ کر ۳طریقوں سے سندھ میں پہتری آسکتی ہے ایک تعلیم کی معیار اچھی ہونے چاہیے دوئم نوجوانوں میں صلاحیت ہونی چاہیے تیسرا یہ ہے کہ اپنے مسائل کے بارے میں آگاہی ہونی   چایے۔              
سوال  تعلیم اور امن کے حوالے سے آپ اب تک اس ادارے میں کیا تبدیلیاں لیکرآئے ہیں؟                                            
جواب بلکل اب یہ ادارہ امن کے حوالے سے کام کر رہا ہے کیوںکہ تعلیم کا نظام صحیح ہوگا یقین کے ساتھ کہوںگا امن خود بہ خود ہوگا۔ لوگوں میں محبت اور برداشت ہونی چاہیے یہ بھی ہمارا ایک مشن رہا ہے،کیونکہ ہمارے پاس اتنا بجٹ نہیں یہ جس کی بدولت سندھ میں انقلاب لیکر آسکیں، اس باوجود ہم ۱۷ گورنمنٹ اسکولوں کو ضابطے میں لیکر آئے ہیں ان میں سے۱۳ اسکولوں کو انٹرںیٹ کی سہولیات فرہم کی۔                                                                                                               
سوال سر آپ پڑھنے والوں کو کیا پیغام دینگے؟                                                                                            
جواب میں اپنی قوم کو یہ پیغام دونگا ہماری قوم وقت کی پابندی سے محروم ہے۔وقت کی پاسداری کریں،اور اپنے کام مشن میں اپنی پہچاں بنائیں۔                                                                                                                                  
           

  

Iqra Mallah BS Profile


Plz do not insert foto in the same file. It creates problem
This is 550 words
دوسروں کی خوشیوں میں شریک ہونے والی سکینہ کنبھر
اقراءملاح-بی ایس 38-





دوسروں کی خوشیوں میں شریک ہوکر خوشی کو دگنا کرنا ان کی زندگی کا اہم مقصد رہا ہے ۔ غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی سندھی گلو کارا سکینہ نے اپنے والد محمد حسن کے گھر1973 میں جنم لیا آپ کے خاندان کا تعلق دادو سے تھا لیکن ان کا جنم سن شہر میں ہوا ۔ اس وقت آپ بہانن شہر میں رہائش پزیر ہیں ۔ 
سکینہ کا خاندان کافی حد تک غربت کی لپیٹ میں رہا ہے ۔ ان کا گلوکاری دنیاں میں آنا ایک شوق تھا۔ اپنے شوق کے بلبودے پر انہوں نے اپنی استاد پیگی نونہارن سے اُنکی حویلی میں گلوکاری کی تربیت حاصل کی ۔جبکہ پتلی سی جسامت میں جب اُن پر اپنے استاد کی طرف سے ایک صہرا گایا جس پر سکینہ نے رقص کیا تھا ۔ اُس وقت سے لیکر گلوکاری کا آغاز کرنے والی سکینہ ہمیشہ اپنی استاد ،ماں اور اپنے رب کا شکر ادا کرتی ہے ۔ اُن کا کہنا ہے کہ آج میں جس مقام پر ہوں سب اُن کی دُعائیں ہیں۔
آپ نے اپنے سروں کی مالا کو پی ٹی وی سے پہلانا شروع کیا تھا ،جبکہ اُس سے پہلے آپکی مختلف سی ڈی وغیرہ بھی آچکی تھی ۔اس کے علاوہ آواز ٹی وی ، مہران ٹی وی ، جیو ، سندھ ٹی وی ، اے آر وائے نیوزاور بہت سارے چینلوں کے مختلف پروگراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ بھی کر چکی ہیں ۔ہر انسان کے دکھ بھری داستان کی طرح ان کے جیون کے دکھ بھی کم نہیں ۔بچپن والی زندگی میں اپنی ماں اور باپ کو کھو دیا تھا ۔اُس کے بعد سکینہ کے اندر دو نوجوان بھائیوں کی ایک ساتھ موت کا زخم بھی کافی حد تک گہرا رہا ۔ ان سب دکھوں کو چھپاکر خشیوں کو بانٹناان کے لیئے اہم ہے کیوں کہ ان کے آگے اپنے غموں سے زیادہ اُن کی خوشیاں زیادہ ترجیح کے لائیک ہیں۔ 
سکینہ کا پڑھنے سے لگاﺅ بلکل بھی نہیں تھا یہ ہی وجہ ہے کہ ابھی تک زہین ہونے کے ساتھ صرف پانچ کلاس پڑھی ہوئیں ہیں ۔ اپنے پانچ درجے کی تعلیم میں اپنی خالا سے جھوٹے بہانے بنا کر گھر لوٹ آنا ان کا روز کا معمل تھا ۔ 
اس وقت سکینہ آواز ٹی وی پر ہفتہ میں دو پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی ہیں ۔ جس میں آپ کا ساتھ آپا شبیراں چنا ں کا ہوتا ہے ۔ جس میں سکینہ کو آٹھ دن کے پچاس ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے ۔ 
سکینہ کی زندگی کا ایک دور ایسا بھی رہا ہے جب اُن کے چھوٹے چھوٹے بچے بھوک کی حالت میں ہوتے تھے ۔ ایک وقت کا کھانا کھانا دو قت بھوکا رہنا ان کا معمول ہوتھا ۔ لیکن ان تمام لمحوں میں کبھی انہوں نے یہ محسوس نہیں کروایا کہ ہم بھوک کے پل گزار رہے ہیں ۔ 
سکینہ کی شادی حاجی احمد سی ہوئی ہے ۔ آپ کو ابھی تک نو بیٹے ہیں ۔ پر بد قسمتی سے آپ کو بیٹی کی اولاد نصیب نہیں ہوئی ۔ اپنے ساس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک ماں جیسا پیار اپنی ساس سے ملا ہے ہمیشہ محبت پیار اور مسکرانا سکھاتی ہے۔ 

Iqra Mallah BS article

Uhave sent pieces in BOI format, it is template format of inpage. This will create problem in editing etc
سماج میں عورتوں کا کردار 
آرٹیکل 
 تحریر: اقرا ملاح
عورت سماج میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ پیدائش سے لیکر آخری پل تک سماج کا بنیادی جز عورت ہی ہے ایک عورت ایک اچھا خاندان بناتی ہے ، خاندان سے ایک اچھا گھر اور پھر گھر سے اچھا معاشرہ بنتا ہے ۔ زندگی میں عورت ایک ماں، ایک بہن ، ایک بیوی ، اور ایک بیٹی جیسا نمایاں کردار ادا کر رہی ہے ۔ اسلام میں جہاں عورت کو شوہر کی خدمت اور اولاد کی تربیت کا ذمہ دار ٹھرایا ہے تو وہاں عورت کے حقوق کے لحاظ سے زیا دہ اہمیت کے حامل بھی کر را دیا ہے ۔ اس بات کا اندازہ اس طرح سے بھی لگایا جاسکتا ہے ۔ سماج میں ایک بچے کے جنم سے لیکر بڑا ہونے تک نشو نما میں ماں یا ایک عورت کا ہی ہاتھ اول ہوتا ہے عورت کے بغیر زندگی کی کامیابی ہی ممکن نہیں کیوں کے ہر کامیاب مرد کے پچھے ایک عورت کا ہی ہاتھ ہوتا ہے ۔جیسے روس کے انقلابی ولادیمیر لینن کے ساتھ انکی بیوی کروپسکایا، عظیم فلو سفر کارل مارکس کے ساتھ ان کی بیوی جینی اور بابا ئے قوم قائد اعظم کے ساتھ ان کی بہن محترمہ فاطمہ جناح نے سماج میں ایک اچھا کردار ادا کیا تھا ۔ پاکستان کی مثالی خواتین میں محترمہ بینظیر بھٹو اور عاصمہ جہانگیر کا نام بھی آتا ہے۔

اگرچہ تعلیم عورت کا بنیادی حق ہے ڈان اخبار کی سروے میں بتایا گیا ہے سندھ میں 43 فیصد عورتیں ان پڑھ ہیں۔ تنگ نظر لوگوں کا خیا ل ہے کہ اگر عورتیں تعلیم یافتہ ہوجائینگی تو وہ اپنے حق کا مطالبہ کرینگی اور معاشرے میں برابری کے حصے کی دعویدار بن جائینگی ۔
عورتوں کے لیئے 2016 میں پارلیامینٹ میں ایککرمنل لاءمیں ترمیمیقانون بھی پاس کیا گیا لیکن آج اس پر عمل نہ ہونے برابر ہے ۔ تھامسن رائٹر فاﺅنڈیشن کے ماہر نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان دنیا کے تیسرے نمبر پر ہے جہاں ہر سال ہزاروں کی تعدادمیں لڑکیوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا جاتا ہے ۔ آزادی کے ستر برس گزر جانے کے باوجود آج بھی اسی فیصد پاکستانی عورت گھریلو تشدد کا شکار ہے۔ ان سے حالات کے باوجود پاکستانی سماج میں سہتاج شاہ ، حرا خان ، اور فریدہ شہید جیسی عورتیں بھی ہیں ، جو عورت جیسے کردار کی مالکن ہونے کے باوجود عورتوں کو حق دلوانے کے لیئے مختلف مہموں میں کام کر رہی ہیں اس کے علاوہ سماجی عورت فریدہ شہید بھی پاکستان میں ہوانے والی جنسی زیادتی پر قابو پانے کے لیئے ایک نیٹ ورک آشاAn Alliance Against Sexual Harassment میں بھی کام کر رہی ہیں قائد اعظم 1944 میں کہا تھا کہ دنیا کی کوئی بھی قوم ترقی کی راہ پر اس وقت تک گامزن نہیں ہو سکتی جب تک خواتین مرد کے شانہ بشانہ کام نہ کریں ۔ جب کہ بونا پارٹ نے کہا تھا کہ ہمارے پاس بہترین مائیں ہیں جنہوں نے ہمیں بہترین قوم دی ہے ۔ دیکھا جائے تعلیم ہو ، ذراعت ہو ، غیرت ہو ، یا پھر حق حاصل کرنے والی جنگہیں ہوں ہمارے سماج کی عورتیں آگے ہی ہوتی ہیں ۔ 
 پوری دنیا میں عورتیں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اپنے آپ کو منوانا چاہتی ہیں، تعلیم اہم ہتھیار ہے جس کے وہ اپنی قوم کی ترقی اور خوشحالی میں حصہ ڈال سکتی ہیں ۔ خواتین کو ہر سطح پر شعبہ ہائی زندگی میں برابری کے مواقع دیے جائیں تاکہ وہ قوم کی یا ملک کی ترقی میں اپنا نمایاں کردار ادا کر سکیں ۔ اسکے لیئے مرد کو ہر کام میں عورت کے ساتھ مرد کا کھڑا ہونا لازمی ہے ۔ تاکہ وہ اس طرح معاشرے میں اپنے کام جلدی نپٹا کر معاشرے میں کام کرنے کے لئے وقت نکال سکے ۔ان سب باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر دیکھا جائے تو سماج میں عورت کا کردار بہت بلند اورمضبوط رہا ہے۔۔ 
 تحریر: اقرا ملاح 
رول نمبر : 38
کلاس : بی ایس پارٹ تھری 

Saturday, 3 March 2018

Iqra Mallah Feature Urdu BSIII


Imrpoved and revised version
Again file name is not proper. Word count is 530 

 اقراء ملاح
شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن بی ایس (iii)
رول نمبر 2k16-mc-38 
 فیچر
           داﺅد سپرمارٹ 
چند عرصہ پہلے لوگ کام کاج سے فراغت کے بعد لطف حاصل کرنے کے لئے تفریح گاہوں ےا پارکوں کا رخ کرتے تھے ،لیکن جب سوسائٹی میں مارٹ بننے کا رجحان بھڑنے لگا تو لطف حاصل کرنے کے لئے، عوام خریداری کے بہانے مارٹ
کا رخ کرنے لگے ۔
داﺅد سپر مارٹ کا افتتاح 16اکتوبر 2016 کو حیدرآباد میں ہوا ،قلیل عرصہ پہلے حیدرآباد کے مقامی لوگ اپنے کام کاج سے سبکدوش ہوکر اپنی فیملی کے ہمراہ چھوٹے بچے سے لیکرضعیف افراد سب مل کر لطف حاصل کرنے کے لئے رانی باغ رخ کرتے تھے یا المنظر کے کشتیوں میں جھولا جھولنے کے لئے چل پڑتے تھے ،لیکن جب سوسائٹی میں مارٹ بننے لگے تو المنظر کی کشتیاں ،رانی باغ کا جھولا عوام کے منتظر ہونے لگی ۔خواتیں حضرات کے ساتھ مرد حضرات بھی مل کر داﺅد سپر مارٹ کا رخ کارنے لگے ،خریداری بھی کرتے ،لگے ہوئے لفٹ میں نیچے سے اوپرجاتے ،اوپر سے نیچے آکر جھولا جھولتے۔
داﺅد سپر مارٹ آٹو بھان کی کشادہ روڈ ،اور 5 منزلہ 60,000 اسکوائر فٹ پر ایک خوبصورت نقشے کے تحت تخلیق کی گئی ہے۔اس مارٹ کی خصوصیت یہ ہے کہ لوگ چلتے پھرتے ایک ہی نظر ڈوراتے اور خریداری کی طرف مائل ہوجاتے ہیں چاہے وہ مرد ہو یا خواتیں حضرات۔دوسری اس کی خصوصیات یہ ہے کہ یہاں پر گاریاں پارک کرنے کے لئے نہ کوئی ٹینشن بلکہ اشیاءکے لحاظ سے بچوں کے پیمپر سے لیکر ضعیف افراد تک کے لئے اشیاءمناسب قیمت پر فروخت کی جاتی ہیں ،کھانے پینے کے لئے سبزیاں ،پھل ،فروٹ جوس ،شادی بیاہ کے لئے کاسمیٹک کا سامان وغیرہ۔
داﺅد سپر مارٹ 5منزلوں میں سے 3مکمل طور پر تیار ہے جبکہ 2 اب تک زیر تعمیر ہے۔اشیاءکو فروخت کرنے کے لئے ہر منزل مختلف درجات پر مشتمل ہے۔اول منزل 12 طبقات جس میں تازہ پھل ،سبزیاں،مچھلی ،گوشت دیری پروڈکس مشروبات ،اور دوائیاں فروخت کی جاتی ہیںجبکہ مارکیٹ کی د وئم منزل 10طبقات پر مشتمل ہے جس میں مرد اور خواتین حضرات کے لئے زیب تن کے لئے لباس فروخت کی جاتی ہیں ،اور سوئم منزل جوکہ انڈرگراﺅنڈ ہے جس میں علامہ حضرات کے لئے اسلامی کتب ،اسٹیشنری ،فرنیچر گھروں میں استعمال ہونے والے
برتن ،بچوں کے لئے کھلونے فروخت کی جاتی ہیں ۔
داﺅد سپر مارٹ میں لوگوں کا کرفو ایک اتوار والے دن اور پہلی تاریخ پر ہوتا ہے کیوںکہ اس وقت مرد کا کھیسہ ،خواتین کا پرس پیسوں سے گرم ہوتا ہے ۔ عوام خریداری میں اتنا مصروف ہوتے ہیں چلتے پھرتے آپس میں ٹکراجاتے ہیں لیکن انہیں پتہ نہیں ہوتا کیوں کہ انکا دماغ خریداری میں لگا ہوتا ہے ایک دوسرے کو معزرت کر کے چلے جاتے ہیں۔

داﺅدسپر مارٹ کے مالک رشید ملاح حاجی کے نام سے بہت مشہور ہیں انکا کہنا ہے کہ سپر مارٹ کو ایک منفرد مارٹ بنایا جائے گا اور اس میں مزید نئی نئی چیزوں کا دریافت ہوگا ،دو منزلیں جو زیر تعمیر ہیں جو جلد مکمل ہوجائگے جس میںبچوں کے کھیلنے کا ایک میداں تیار کیا جائے گا تاکہ بچے کھیل کود سکے اور والدیں بھی اپنے بچوں کو دیکھ کر مسکرا لیں 

.................................................................................
Intro not attaractive.
For feature writer should provide foto.
More paragraphing is required.
The feature is always reporting based and the main purpose of a feature is to provide entertainment. here these two elements are missing

داؤد سپر مارکیٹ 
اقرا ء ملاح -بی ایس III - ۳۸
دیکھا جائے تو ہماری سندھ خوبصورتی کے حوالے سے کافی مشہور ومعروف رہی ہے وہ خوبصورتی چاہے روشنیوں کے شہر کراچی کی ہو یا پھر ہواؤں کے شہر حیدرآباد کی جس میں مختلف تفریح گاہوں کے ساتھ ساتھ عوام کے لئے سپر مارکیٹس بھی سر فہرست ہیں ۔سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں بھی ایک سپر مارکیٹ موجود ہے ۔16 اکتوبر 2017 کو ایک ایسی مارکیٹ کا افتتاح ہوا جس میں دو دن کے بچے سے لے کر پچاس سال تک کے بوڑھے شخص کے لئے ہرچیز نمایا ں ریٹس پر دستیاب ہے ۔ آٹو بھان جیسے کشادہ روڈ پر واقع اس داؤد سپر مارکیٹ کے آس پاس گاڑیوں کی آمد و رفت بھی بہت ہوتی ہے ۔ حیدرآباد اور گردونواح کے لوگ یہاں خریداری کرنے آتے ہیں داؤد سپر مارکیٹ 60,000 اسکوئر فٹ کے ساتھ ساتھ پانچ منزلہ بلندی کے ساتھ خوبصورت منظر ہے ۔انہیں پانچ منزل کی بلندی تک آسانی سے رسائی حاصل کرنے کے لئے لفٹ کی سہولت بھی لگائی گئی ہے جو بچوں سے لے کر نوجوانوں اور اُن کے ساتھ بوڑھوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے مارکیٹ کے پانچ منزل میں سے تین بہت ہی عمدہ نمونہ سے تیا ر کی گئی ہے جبکہ دو منزلوں کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے داؤد سپر مارکیٹ کا شمار سندھ کی مشہور سپر مارکیٹس میں ہوتا ہے ۔جس میں روز مرہ کی اشیائیوں سے لے کر شاد ی وغیرہ کی رسموں میں استعمال ہونے والا سامان مناسب اور بہترین معیار کے ساتھ دستیاب ہے ۔
اس مارکیٹ انڈرگراؤنڈ والے حصہ میں 9 درجات بنائے گئے ہیں جس میں مذہب کے علم کی روشنی حاصل کرنے کے لئے اسلامی سینٹر ، مسجد ، اسٹیشنری ، سالگرہ اور پارٹی ڈیکوریشن کے ساتھ ساتھ فرنیچر ، چینی کے برتن ، گھر کے مختلف سامان بچوں کے کھلونے بڑی ہی خوبصورتی سے سجائے گئے ہیں ۔اول منزل پر 12 طبقات بنائے گئے ہیں جس میں تازہ پھل اور سبزیاں ، مچھلی ،گوشت ،ڈیری پروڈکس ، گریسری مشروبات اور ثناہ فارمیسی وغیرہ شامل ہیں۔ملک کے بیشتر علاقوں سے لائے جانے والی تازہ اور قسم قسم کی سبزیاں اس مارکیٹ میں موجود ہیں جس کو حیدرآباد کی عوام بڑے شوق سے خریدتی ہے ۔ مارکیٹ کی دوسری منزل پر 10طبقات بنائے گئے ہیں جہاں پر لیڈیز کپڑے ، گارمینٹس ، لیڈیز پرس ،عورتوں کے چہروں پر نکھار لانے کے لئے استعمال ہونے والے زیورات ، لیڈیز چپل موبائل ، صحت اور بیوٹی اور کلر کاسمیٹک کی سجاوٹ کی گئی ہے ۔
مارکیٹ میں نوجوانوں کو روزگارفراہم کرنے کے لئے کافی مواقع بھی دیئے جا رہے ہیں بڑی تعداد میں مزدوروں کی شفٹ کے حساب سے ڈیوٹی لگائی جاتی ہے ۔ مارکیٹ میں لوگوں کے لئے چھوٹی سی مشکلات یہ ہے کہ آج کل سیلفی کے بڑھتے ہوئے رجحان میں انہیں سیلفیاں نکالنے سے روکا جاتا ہے ،کافی لوگ ان لمحات کو قید کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں مگر انہیں ہرگیز اجازت نہیں دی جاتی ۔داؤد سپر مارکیٹ کے مالک رشید مالا ،حاجی نام سے مشہور ہیں اُن کا کہنا تھا کہ داؤد مارکیٹ سندھ کی مشہور مارکیٹوں میں سے ایک ہے ہمارے یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ ہمارے پاس پارکنگ ایریا بہت وسیع بنایا گیا ہے زیر تعمیر دو منزلوں کا کام بڑی تیزی سے ہو رہا ہے جس میں کھیلنے کا میدان اور غذا کا کارنر کھولا جائے گا ۔ داؤد سپر مارکیٹ میں اتوار کا پورا دن صرف فیملی کے لئے کھلاہوتا ہے ۔مارکیٹ میں موجود بیکری کا شمار بھی اچھی بیکریوں میں سے ہوتا ہے جس میں سالگرہ کا کیک ، پیسٹریاں ، سموسہ ، پیٹیس، آئسکریم اور گول گپے دستیاب ہیں عوام کا اظہار خیال ہے کہ داؤد سپر مارکیٹ جس طرح ہماری نگاہوں کا مرکز بنی ہے ۔اسی طرح سے کسٹمر کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا جاتا ہے۔مال کے آن لائن یعنی گھر بیٹھے سامان پہنچانے کی سہولت سارا ہ کے قابل ہے لہذا یہ مارکیٹ رشید مالا کی طرف سے سندھ کی عوام کے لئے تحفہ ہے ۔

Tuesday, 13 February 2018

Unknown



یہ لکھو کہ آرٹیکل ہے یا فیچر یا کچھ اور، 

جس زبان میں لھتے ہیں اس میں اپنا نام ، کلاس ، رول نمبر بھی لکھیں
سندھ میں پانی کے مسائل
پانی انسانی حیات کی بنیادی ضرورت ہے ہر واحد فرد کو اس زمین پر زندہ رہنے کیلئے 20سے 50لیٹر پانی کی ضرورت ہے جس میں پینے اور کھانے پکانے کی دیگر ضروریات شامل ہیں پانی کے آلودہ ہونے کے باعث انسانی حیات میں کئی مرض جنم لیتے ہیں جس کے باعث 1.8ملین لوگ ہر سال اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں 10ملین لوگ پانی کے باعث خطرناک بیماریوں سے جدو جہد کر رہے ہوتے ہیں یونائٹیڈ نینشن ک مطابق صاف پانی ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور اسی سے انسانی صحت تبدیلیاں آتی ہیں۔
پانی کی آلودگی کے باعث معاشرے کے لوگ مختلف بیماریوں کی لپیٹ میں آتے جارہے ہیں اور معاشرہ اقتصادی طور پر اور معاشی طور پر کمزور پڑتا جارہا ہے یہ حالات کسی دوسرے ملک کے نہیں بلکہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں رہنے والی عوام کیلئے گھمبیر مسئلہ بنتے چلے جارہا ہے بدقسمتی سے صوبہ سندھ میں رہنے والی عوام بھی ان سب پریشانیوں میں مبتلا ہے اور گذشتہ کئی سالوں سے سندھ میں پانی کی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی چلی جارہی ہے حالیہ پاکستان کونسل ریسرچ کے مطابق سندھ بھر میں سے چار سو ساٹھ زمینی پانی کے نمونے تحقیق کئے گئے جس سے انکشاف ہوا ہے کہ سندھ بھر میں 80%پانی ناقابل استعمال ہے 
جکبہ 75%سے 80%پانی کی آلودگی تجاوز کر گئی ہے اور یہ پانی کے نمونے مختلف اسپتالوں ،اسکولوں اور دفاتر سے طلب کئے گئے جس سے معلوم ہو اہے کہ سندھ کا موجودہ پانی انسانی حیات کیلئے ناقابل استعمال ہے سندھ بھر میں نو عمر بچے پانی کے باعث بیماریوں کاشکار ہوتے ہیں جس میں ٹائفائیڈ ، پولیو اور دیگر خطرناک بیماریاں شامل ہیں یہ کمسن بچے ہر سال ان بیماریوں کے باعث زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔
لیکن یہ سب مسائل جنم کیوں لیتے ہیں ؟ اس کا جواب نہ حکمرانوں کے پاس ہے نہ ہی متعلقہ اداروں کے پاس کیونکہ متعلقہ اداروں کے ساتھ ساتھ حکومت بھی پانی کو آلودہ کرنے میں پیش پیش ہیں حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں بسنے والی عوام کو ان کی بنیادی سہولتیں فراہم کرے لیکن بدقسمتی سے ہماری حکومت اور متعلقہ ادارے بے بسی کاشکار ہیں اور اپنی زمہ داری سے غافل ہیں جس کی جیتی جاگتی زندہ مثال SIDAکی ہے یہ ادارہ سندھ میں رہنے والی عوام کیلئے پانی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تشکیل دیا گیا تھا لیکن بلاآخر اس کی بھی ناکامی کی قلعی کھل گئی حکومت اور متعلقہ اداروں کی چشم پوشی کے باعث شہری ٹینکر ز اور نجی کمپنیوں کا پانی استعمال کرتے ہیں جب کہ حیدرآباد اور کراچی کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہے اور جن علاقوں میں پانی فراہمی موجود ہے وہ بھی بیماریوں سے بھر پور ہے غریب عوام مہنگائی کے دور میں اتنے مہنگے ٹینکرز اور پانی کابھاری خرچہ برداشت کرنے سے قاصر ہے جس کے باعث وہ واسا کا مہیا کردہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہے جب کہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے بھی پانی کے حوالے سے کافی اقدامات پر نوٹس لیا لیکن ان کے اس عمل سے ٹینکرز مافیہ اور نجی پرائیویٹ کمپنیوں کا تو خاتمہ ہوا لیکن پانی میں کسی قسم کی بہتری نہیں آئی اور پانی کی آلودگی کا مسئلہ جوں کا توں کھڑا ہے کراچی حیدرآبا د جیسے بڑے شہروں میں بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی موجود ہے لیکن کئی علاقے اس حق سے بھی محروم ہیں اور مہیا کردہ پانی کسی آفت سے کم نہیں ساری سندھ کی عوام مضرِ صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور ہے حکمران ساٹھ ساٹھ لاکھ کی گاڑیوں میں گھومتے ہیں اور خود کے بچوں کو باہر ممالک میں پڑھاتے ہیں لیکن غریب عوام کیلئے تو پینے کیلئے بہتر پانی بھی میسر نہیں 2300پانی کی اسکیمیوں کا آغاز کیا گیا تھاجس کیلئے 4.59ملین کی لاگت مہیا کی گئی تھی لیکن چوروں اور ڈاکوں کیلئے یہ رقم بھی کم پڑ گئی 2300میں سے 539اسکیمین ناکام ہو گئی عوام کا مرنا جینا سندھ میں ہے لیکن متعلقہ ادارے اور حکومت سندھ سے کوئی پوچھنے والا نہیں یہ غریب عوام کب تک اس چکی میں پستی رہے گی۔