Sunday, 18 March 2018

Iqra Mallah BS article

Uhave sent pieces in BOI format, it is template format of inpage. This will create problem in editing etc
سماج میں عورتوں کا کردار 
آرٹیکل 
 تحریر: اقرا ملاح
عورت سماج میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ پیدائش سے لیکر آخری پل تک سماج کا بنیادی جز عورت ہی ہے ایک عورت ایک اچھا خاندان بناتی ہے ، خاندان سے ایک اچھا گھر اور پھر گھر سے اچھا معاشرہ بنتا ہے ۔ زندگی میں عورت ایک ماں، ایک بہن ، ایک بیوی ، اور ایک بیٹی جیسا نمایاں کردار ادا کر رہی ہے ۔ اسلام میں جہاں عورت کو شوہر کی خدمت اور اولاد کی تربیت کا ذمہ دار ٹھرایا ہے تو وہاں عورت کے حقوق کے لحاظ سے زیا دہ اہمیت کے حامل بھی کر را دیا ہے ۔ اس بات کا اندازہ اس طرح سے بھی لگایا جاسکتا ہے ۔ سماج میں ایک بچے کے جنم سے لیکر بڑا ہونے تک نشو نما میں ماں یا ایک عورت کا ہی ہاتھ اول ہوتا ہے عورت کے بغیر زندگی کی کامیابی ہی ممکن نہیں کیوں کے ہر کامیاب مرد کے پچھے ایک عورت کا ہی ہاتھ ہوتا ہے ۔جیسے روس کے انقلابی ولادیمیر لینن کے ساتھ انکی بیوی کروپسکایا، عظیم فلو سفر کارل مارکس کے ساتھ ان کی بیوی جینی اور بابا ئے قوم قائد اعظم کے ساتھ ان کی بہن محترمہ فاطمہ جناح نے سماج میں ایک اچھا کردار ادا کیا تھا ۔ پاکستان کی مثالی خواتین میں محترمہ بینظیر بھٹو اور عاصمہ جہانگیر کا نام بھی آتا ہے۔

اگرچہ تعلیم عورت کا بنیادی حق ہے ڈان اخبار کی سروے میں بتایا گیا ہے سندھ میں 43 فیصد عورتیں ان پڑھ ہیں۔ تنگ نظر لوگوں کا خیا ل ہے کہ اگر عورتیں تعلیم یافتہ ہوجائینگی تو وہ اپنے حق کا مطالبہ کرینگی اور معاشرے میں برابری کے حصے کی دعویدار بن جائینگی ۔
عورتوں کے لیئے 2016 میں پارلیامینٹ میں ایککرمنل لاءمیں ترمیمیقانون بھی پاس کیا گیا لیکن آج اس پر عمل نہ ہونے برابر ہے ۔ تھامسن رائٹر فاﺅنڈیشن کے ماہر نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان دنیا کے تیسرے نمبر پر ہے جہاں ہر سال ہزاروں کی تعدادمیں لڑکیوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا جاتا ہے ۔ آزادی کے ستر برس گزر جانے کے باوجود آج بھی اسی فیصد پاکستانی عورت گھریلو تشدد کا شکار ہے۔ ان سے حالات کے باوجود پاکستانی سماج میں سہتاج شاہ ، حرا خان ، اور فریدہ شہید جیسی عورتیں بھی ہیں ، جو عورت جیسے کردار کی مالکن ہونے کے باوجود عورتوں کو حق دلوانے کے لیئے مختلف مہموں میں کام کر رہی ہیں اس کے علاوہ سماجی عورت فریدہ شہید بھی پاکستان میں ہوانے والی جنسی زیادتی پر قابو پانے کے لیئے ایک نیٹ ورک آشاAn Alliance Against Sexual Harassment میں بھی کام کر رہی ہیں قائد اعظم 1944 میں کہا تھا کہ دنیا کی کوئی بھی قوم ترقی کی راہ پر اس وقت تک گامزن نہیں ہو سکتی جب تک خواتین مرد کے شانہ بشانہ کام نہ کریں ۔ جب کہ بونا پارٹ نے کہا تھا کہ ہمارے پاس بہترین مائیں ہیں جنہوں نے ہمیں بہترین قوم دی ہے ۔ دیکھا جائے تعلیم ہو ، ذراعت ہو ، غیرت ہو ، یا پھر حق حاصل کرنے والی جنگہیں ہوں ہمارے سماج کی عورتیں آگے ہی ہوتی ہیں ۔ 
 پوری دنیا میں عورتیں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اپنے آپ کو منوانا چاہتی ہیں، تعلیم اہم ہتھیار ہے جس کے وہ اپنی قوم کی ترقی اور خوشحالی میں حصہ ڈال سکتی ہیں ۔ خواتین کو ہر سطح پر شعبہ ہائی زندگی میں برابری کے مواقع دیے جائیں تاکہ وہ قوم کی یا ملک کی ترقی میں اپنا نمایاں کردار ادا کر سکیں ۔ اسکے لیئے مرد کو ہر کام میں عورت کے ساتھ مرد کا کھڑا ہونا لازمی ہے ۔ تاکہ وہ اس طرح معاشرے میں اپنے کام جلدی نپٹا کر معاشرے میں کام کرنے کے لئے وقت نکال سکے ۔ان سب باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر دیکھا جائے تو سماج میں عورت کا کردار بہت بلند اورمضبوط رہا ہے۔۔ 
 تحریر: اقرا ملاح 
رول نمبر : 38
کلاس : بی ایس پارٹ تھری 

No comments:

Post a Comment