زائرہ انصاری
بی ایس پارٹ 3
رول نمبر 121
پروفائل:دانیال حسین زئی

جنہوں نے اپنی زندگی کے بہت سے سال غربت میں بسر کیئے کیوں کہ مشکلات نے بچپن ہی سے ان کو اپنے گہرے میں لیا ہوا تھا. مالی حالات کی وجہ سے ان کے باپ ڈیپریشن اور دماغی مرض جیسی بیماری میں مبتلا ہوگئے تھے ایسے میں دانیال حسین نے اپنے گھر کی کفالت کرنے کے لیئے بچپن ہی سے محنت کرنی شروع کر دی پڑھائی کا جنون رکھنے والے اس شخص نے ایسے حالات میں نہ صرف خود تعلیم حاصل کی بلکہ بہت سے اسکول اور کالج میں بھی تعلیم دینے کا کام سر انجام دے رہے تھے...
اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے انھوں نے بہت کوششیں کی یہاں تک کہ گھر گھر جاکر بچوں کو تعلیمِ دی اور مختلف ٹیوشن سینٹر میں بھی پڑھایا اور اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کی اپنی پڑھائی کا خرچا اٹھانے کے علاوہ اپنے بہن بائیوں میں بڑا ہونے کی صورت میں ان کی بھی کفالت کی عام طور پر اتنی محنت کرنے سے لوگ غصے میں رہنے لگ جاتے ہیں یا مزاج میں سختی پیدا ہوجاتی ہے لیکن دانیال سر نہایت عجزو انکساری کا پیکر بنے رہے یہی نہیں بلکے انہوں نے اپنی تعلیم آگے جاری رکھی اور کئی کورس اور ڈپلوما کرے سر دانیال ہمارے لیئے بہتریں نمونہ اور باعثِ فخر ہیں
دانیال حسین نے اتنی تنگی ہونے کے باوجود اپنی تعلیمی جنون کو برقرار رکھا اور محنت کرتے ہوے منیجمنٹ سائنس کیمیائی انجینرنگ اور بجلی گھر میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اس شعبہ میں بہت سی تحقیق بھی کی ہے جس میں انھیں ایوارڈ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے صرف یہ ہی نہیں بلکہ علم کے جنونی اِس شکس نے آئی ٹی جیسے شعبہ میں بھی سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے جو کہ خود ایک بڑی کمپنی میں پایا جانے والا سوفٹویئر ہے.. اِس کے علاوہ انہوں نے کانفرنس ورک شاپ اور دیگر اعلی پذیر تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں انجام دی ہیں جس میں انہیں مختلف ایوارڈ حاصل کرنے کا عزاز حاصل ہے اور اب وہ بیرونِ ملک کی معروف کمپنیوں کے ممبر ہیں
ان کا اولین مقصد یہی ہے کہ یہ اپنے علم کے ذریعے نوجوان نسل میں تعلیم و تربیت اخلاق اور ادب کی طرف راغب کر سکے.. ان کے بہت سے شاگردوں کا کہنا یہ ہے کہ وہ بہترین استاذہ کے ساتھ ایک اچھے دوست بھی ہیں خوش اخلاقیات کی وجہ سے ہی بہت سے ان کے شاگرد ان سے ہی تعلیم حاصل کرنا پسند کرتے ہیں اتنی تعلیم حاصل کرنے کے باوجود ان میں غرور نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی بلکہ یہ لوگوں میں علم کو بنٹ کر خوشی محسوس کرتے ہیں اِن کی ذہانت ک لوگ گرویدہ ہیں بڑے سے بڑے مسلہ کو بھی نہایت سہولت کے ساتھ نبٹا لیتے ہیں۔۔ابھی حال ہی میں انہوں نے اپنے طلبا کے لیئے موٹیویشنال ورک شاپ رکھی جس میں ان کا مقصد نوجوانوں میں تعلیم کی ترغیب دینا تھا یعنی یہ اپنے سے وابستہ لوگوں میں تعلیمی شعور پیدا کرنا چاہتے ہیں اور اِس طرح اپنے تعلیم کے شوق کو بھی پورا کر رہے ہیں
دانیال ایک رحم دِل انسان ہیں انکی اتنی خوبیوں کی ہی بدولت یہ آج اِس مقام پر ہیں کہ ہر ایک ان کو عزت کی نگہ سے دیکھتا ہے.. ایسے ہی لوگوں کی وجہ سے انسان میں ہمت بڑھتی ہے جس کی وجہ سے اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے انتھک محنت کرتا ہے اور بالآخر اپنی منزل تک پہنچ جاتا ہے...
No comments:
Post a Comment