Sunday, 18 March 2018

Samman Gul BS Interview


ٰیہ 530 الفاظ ہیں۔ کم از کم 600 الفاظ چاہئے۔
 ذاتی سوالات کے بجائے شعبے سے متعلق کہ یہ شعبہ کیوں اہم ہے، عام لوگوں کے لئے کیا ہے؟ اس کا اسکوپ کیا ہے وغیرہ جیسے سوالات ہونے چاہئیں۔ 
تعارف اچھا نہیں۔ صرف لفاظی ہے معلومات نہیں

ثمن گل 
بی ایس تھری (اردو)
رول نمبر: ۴۹
 انٹرویو:افضل جمالی(لیکچیرار جیولوجی)
تعلیمی دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں ان کے پسندیدہ شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے ۔ انہی میں سے ایک ہمارے سر افصل جمالی ہیں جنہیں بد قسمتی سے شعبہ جیولوجی ملا لیکن انھوں نے اپنی محنت اور تعلیمی ہنر سے اس نا پسندیدہ شعبے میں بھی بہت سے یادگار اور قابل تعریف کام کر کے دیکھائے ۔
س: آپ کا تعلق کہاں سے اور کیسے گھرانے سے ہے؟
( یہ سوال تعارف میں جانا چاہئے۔ )
ج: میرا تعلق مولوی علی حیدر تعلقہ ںنیوسائیدآبادڈسٹرک مٹیاری سے ہے سادہ اور غریب گھر سے تعلق رکھتا ہوںوالد معمولی کسان تھے۔پانچویں کلاس تک اپنے گاﺅں مولوی علی حیدر میں پڑھا پھر بکھر جمالی گاﺅں سے دسویں کے امتحان دے کر میں نے حیدرآباد آنے کا ارادہ کیا اور انٹر کے بعد ۸۰۰۲ میں سندھ یونیورسٹی کے شعبہ جیولوجی میں داخلہ ہوا۔
س: جیولوجی میں جانا آپ کا شوق تھایا بدقسمتی سے یہ شعبہ آپ کو ملا؟
ج:جی نہیں! جیولوجی میرا پسندیدہ شعبہ نہیں تھا او نہ ہی مجھے اس میں جانا تھا لیکن جب بد قسمتی سے مجھے یہی شعبہ ملا تب مجھے ارضیات کے بارے میں کوئی تفصیلی معلومات نہیں تھی۔ پھر میں نے دن رات محنت کرکے ارضیات کے متعلق ذیادہ سے ذیادہ تعلیم حاصل کی اور جماعت میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور ثابت کیا کہ محنت اور لگن سے مشکل سے مشکل کام بھی حل کیا جا سکتا ہے۔
س:تعلیم مکمل کرنے کے فوراًبعد آپ کو ملازمت مل گئی تھی یا جدوجہد کرنی پڑی؟
ج:میں نے۲۱۰۲میں اپنا بیچلرز مکمل کیا اور اس کے بعد کمیشن کے بہت سے امتحانات دیئے بلآخر ۴۱۰۲ میں میں نے اپنا کمیشن پاس کیا جو فیڈرل پبلک سروس کی جانب سے کروایا گیا تھا۔جس میں مجھے بطور اسسٹنٹ ڈائیریکٹر منسٹری اف پیٹرولیم اینڈ نیچرل ریسورسز کا عہدہ ملا۔
س:منسٹری اف پیٹرولیم اینڈ نیچرل ریسورسز میں آپ نے کتنے سال اور کون کون سے پروجیکٹ پر کام کیا؟
ج:میں نے تین سال منسٹری اف پیٹرولیم میں گزارے اور اسی دوران بہت سے پروجیکٹس پر کام کیامیرا پہلا پروجیکٹ پنجاب گورنمنٹ کا تھا۔ ایکسپلوریشن اف مٹیلک منرلز یہپروجیکٹ فیصل آباد کے کرانہ کمپلیکس میں ہواتھااس کے علاوہ بھی میں نے بہت سے مختلف پروجیکٹس پر کام کیا۔
س:منسٹری اف پیٹرولیم اینڈ نیچر ل ریسورسزکے عہدے کو چھوڑکر لیکچیرار بنے کی کوئی خاص وجہ؟
ج:لیکچیرار کی ملازمت قبول کرنے کی پہلی اہم وجہ میری فیملی جنہیں پہلے میں اپنا وقت نہیں دے پاتا تھا۔دوسریاس میں مجھے پی ایچ ڈی کرنے کے بھی بہت مواقع ملیں گے جو میرے مستقبل کو ہی بہترین بنائیں گے۔
س:جس طرح آپکو یہ شعبہ بدقسمتی سے ملا اسی طرح یہاں ایسے اور بھی طالبعلم ہونگے جن پر یہ وقت گزرا ہوگایا کبھی کسی پر گزرے گاتو آپ انہیں کیا کہنا چاہیں گے؟
ج:یہ سب ہماری زندگی کا حصہ ہیں کسی کی خواہشات پوری ہوتی ہیں کسی کی نہیں لیکن کبھی بھی نہ پوری ہونے والی خواہشات سے اداس مت ہواور ہمیشہ یاد رکھو کہ ہر شعبے کا اپنا رتبہ ہے ۔بس اس میں اتنی محنت کرو اتنی لگن سے پڑھو کہ اول نمبر پر آسکو اور اتنا جنون بنا لو کہ وہ شعبہ ہی آپکی پہلی خواہش بن جائے ۔ 

No comments:

Post a Comment