اگر یہ فیچر ہے تو پھر آرٹیکل کیا ہوتا ہے؟
فیچر رپورٹنگ بیسڈ ہوتا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد تفریح مہیا کرنا ہوتا ہے۔ لہٰذا دلچسپ انداز میں لکھا جاتا ہے۔
یہ کسی طور پر بھی فیچر کی صنف میں شمار نہیں کیا جاسکتا۔
تحریر : راؤ حسنین
رول نمبر: 2k16/MC/84
کلاس: بی ایس پارٹ 3
فیچر:
کوٹری انڈسٹریل ایریا (سائیٹ کوٹری)
کسی بھی مُلک کی ترقی میں اس ملک کی انڈسٹریز کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ مُلک کی آمدن و تجارت کا سارا انحصار اس مُلک کی انڈسٹریز سے ہی وابستہ ہوتا ہے۔قیامِِ پاکستان کے وقت پاکستان کا سارا کاروبار صرف کراچی اور لاہور تک ہی محدود تھا لیکن وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ جب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا تو کراچی کے ساتھ مُلک کے دیگر شہروں میں بھی چھوٹی بڑی انڈسٹریز لگنے کا
عمل شروع ہُوا اور مختلف شہروں میں کاروبار کے مواقع پیدا ہوئے۔
عمل شروع ہُوا اور مختلف شہروں میں کاروبار کے مواقع پیدا ہوئے۔
اسی طر ح کے ایک انڈسٹریل زون میں سائیٹ کوٹری بھی شمار ہوتا ہے، جو کہ اپنے محلِ وقوع اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی وجہ سے خاصہ مشہور ہے۔کوٹری انڈسٹریل ایریا دریائے سندھ کے دائیں کنارے پر واقع ہے، جسکا کُل رقبہ 1875 ایکڑ پر مُحیط ہے۔کوٹری صنعتی ٹریڈنگ اسٹیٹ کو سن 1960میں برطانیہ ٹریڈنگ اسٹیٹس کے پیٹرن میں شامل کیا گیا۔اس سائیٹ پر دستیاب جدید تعمیرات اور حیدرآباد جامشورو کا دوسرا سب سے بڑا شہر، اور دریائے سندھ کے کنارے پر ہونے کی وجہ سے اس انڈسٹریل ذون کو بہت کم وقت میں خاصی مقبولیت حاصل ہوئی اور سائیٹ کوٹری نے بھاری منافع کے ساتھ ترقی کی۔
کوٹری ضلع جامشورو کا تعلقہ ہے، کوٹری دریائے سندھ کے کنارے پر آباد ہونے کی وجہ سے مشہور ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی انڈسٹریز کی وجہ سے بھی پورے پاکستان میں مشہور ہے۔ پاکستان کی انڈسٹریز کی اگر بات کی جائے تو ٹیکسٹائل، آئل ، سپےئر پارٹس ، کاٹن اور سیمنٹ فیکٹریاں بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ بالکل اسی طرح کوٹری کے انڈسٹریل ذون میں ٹیکسٹائل انڈسٹری پورے پاکستان اور
بیرونِ ملک اپنا دھاگہ سپلائی کرتی ہیں۔
ٹیکسٹائل مِلز کے ساتھ ساتھ کوٹری کی ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی عوام میں خاصی مقبولیت کی حامل ہیں۔ ان کمپنیوں میں کولگیٹ پالمولیو، لیکسن ٹوبیکو کمپنی، رولینس ملز، رفحان میز پراڈکٹس ، پاکستان آئل ملز اور برِج پاور بیٹریز شامل ہیں۔
کوٹری انڈسٹریل ایریا میں اس وقت 550 سے زائد چھوٹی بڑی فیکٹریاں آب و تاب سے چل رہی ہیں۔جن کی مدد سے غریب طبقے کو روزگار کے اچھے مواقع فراہم ہو رہے ہیں ۔ کوٹری انڈسٹریل ایریا کی تمام فیکٹریوں نے حال ہی میں جامشورو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جِس کے تحت کوٹری کی فیکٹریوں کی سالانہ آمدن کا تخمینہ لگا کے حکومت کی توجہ حاصل کرنا ہے۔
کوٹری کی تمام فیکٹریوں کو کوٹری ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے تحت مانیٹر کیا جاتا ہے۔ کوٹری ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں ہر سال ایک تقریب منعقد کی جاتی ہے جس میں ملک کی مشہور و معروف شخصیات شرکت کرتی ہیں ۔ سال 2015 میں اس وقت کے صدرِ پاکستان ممنون حسین نے شرکت کی تھی اور کوٹری کی تاجر برادری سے خطاب کیا تھا۔کوٹری ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے اس وقت کے روحِ رواں نے صدرِ پاکستان کو یادگاری شیلڈ سے نوازا۔
صدرِ پاکستان کے علاوہ گورنر سندھ ، وزیرِ اعلیٰ سندھ اور مخدوم امین فھیم کے ساتھ ساتھ مشہور و معروٖف تاجر بھی شرکت کرتے رہتے ہیں۔
یہ تحریر لکھنے کامقصد پاکستان کے تاریخی و تفریحی مقامات کے علاوہ پاکستان کی انڈسٹریز کی معلومات دینا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے نوجوانوں کو پاکستان کی ان انڈسٹریز کے بارے میں بھی علم ہونا لازمی ہے۔ اُمید ہے قارئین میری تحریر پڑھنے کے بعد کوٹری کی انڈسٹریز کا ایک بار دورہ ضرور کریں گے۔۔
No comments:
Post a Comment