مصنف کون ہے، رول نمبر؟ کلاس کیا ہیں
آرٹیکل ہے یا کوئی اور صنف۔ شای یہ آرٹیکل منظور شدہ آؤٹ لائن کے مطابق بھی نہیں ہے۔
فائل کا نام اور سبجیکٹ لاےئن ٖلگ ہیں۔ آئندہ اس شکل میں تحریر قابل قبول نہیں ہوگی۔
موجودہ آرٹیکل بمشکل تین سو الفاظ ہے۔ کم از کم چھ سو الفاظ ہونے چاہئے۔
اس کو درست کر کے اکیس فروری تک بھیجیں۔ دوبارہ بھیجتے وقت یہ ضرور لکھیں کہ یہ نظرثانی شدہ ہے۔
پی ایس ایل کا فائنل لاہور کے بعد اب کراچی میں اور اُس کے سکیوریٹی انتظامات
پاکستان بھر میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلنا شروع ہوگئے! گزشتہ سال پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کھیلا گیا تھا ،جس میں بین الا قوامی کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ اور کامیاب گیا اب پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں کھیلا جارہا ہے جس کی سکیورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں۔ سکیورٹی کا جائز ہ لینے کے لئے آئی سی سی کے خصوصی سکیورٹی ماہرین نے 11فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ جس میں وزیر داخلہ سہیل انور سیا ل اور تمام سکیورٹی اداروں جن میں سندھ پولیس ،پاکستان رینجرز، اور ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے فل پروف انتظامات کی یقین دہانی کرائی۔بین الا قوامی سکیورٹی کنسلٹنٹ کے ممبر کریگ دوٹسن کے پورے شہر بھرکی سکیورٹی انتظامات کا بہترین نمونے سے جائزہ لیا ۔ تمام سکیورٹی اداروں کی طرف سے فُل ڈیریس ریحسل کی گئی ۔ ڈوٹسن نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹ ایسو سی ایشن کو اعتما د میں لانے کے لئے رپورٹ تیار کی ۔ کراچی کی ٹیم میں کھیلنے والے تمام بین الا قوامی کھلاڑی بھی کراچی آنے کے لئے تیار ہیں ویز اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام سکیورٹی اداروں کے ساتھ جمعہ کے دن اجلاس منعقد کیا تھا۔ جس میں سندھ پولیس ،پاکستان رینجرز، اور ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے مل کر سکیورٹی انتظامات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔11فروری اتوار کے دن مسلسل 4سے 6گھنٹے ریحسل جاری رہی جس کی وجہ سے تمام سکیورٹی اداروں نے کراچی کے شہریوں سے تعاون کرنے کی گزارش بھی کی ۔ ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ نے میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری پر امن اور محبت کر نے والے ہیں۔
No comments:
Post a Comment