Saturday, 21 April 2018

Nasim Profile MA


پروفائل 
فہمیدہ فرید خان
فہمیدہ فرید خان آزاد کشمیر کی ضلع وادیء جہلم ایک چھوٹے گاؤں ہٹیاں والا میں پیدا ہوئی ، وہ پیدائشی طور پر Limb Deformityتھی۔ جسے عرف عام میں ٹیڑھے پیروں کی بیماری بھی کہا جاتا ہے۔
لوگوں کے لئے یہ ایک حیرت انگیز واقعہ تھا جبکہ اس کے والدین کے لئے یہ تکلیف دہ تھاانھوں نے لوگوں کے باتوں سے قطع نظر اس کا علاج کروانے کے لئے بے انتہا کوششیں کیں تا کہ وہ ایک صحت مند زندگی گزار سکے اس کے پیروں کے کئی میجر آپریشنز ہوئے مگر تمام آپریشن ناکام ہوئے وہ نا صرف کھڑی ہوسکتی تھی نہ ہی زندگی بھر کے لئے چل سکتی تھی ۔دوسال کی عمر میں اس کی اسکولنگ ا سٹارٹ ہوئی اور پھر اس نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھااس معذوری کے باوجود بھی M.A انگلش اور اکنامکس میں ماسٹر کیا بلکہ بی، ایڈ بھی کیا۔ جب اس کی پریکٹیکل لائف کا آغاز ہوا تو لوگوں کے بے رحم اور ظالمانہ چہروں پر سے نقاب اُترے تب اس نے جانا کہ جسمانی معذور لوگوں کے لئے صحت مند لوگوں کی دنیا میں کوئی جگہ نہیں اس کی ذاتی شناخت ، تعلیم ، ہنر، ذہانت، سب جسمانی معذوری کے سبب داؤ پر لگ گیایہ سب اس کے لئے بہت تباہ کن ہوتا اگر اس کی فیملی اور دوست اس کی مدد کے لئے آگے نہ آتے۔ انھوں نے ہر طرح سے اس کی حوصلہ افزائی کی اسی وجہ سے وہ ایک بار پھر پر جوش ، بلند نظر ، بلند حوصلہ، شخصیت بن سکی۔
یہاں تک کہ اب وہ ایک موٹیویٹر اسپیکر اور سوشل ورکر ہے اب وہ لوگوں کو زندگی کا مثبت رخ دکھاتی ہے وہ اپنے اسکول کے زمانے میں اپنے دوستوں کے لئے تر جمہ نگاری کرتی تھی تو اسکے بھائی نے اس کے لئے ایک بلاگ تخلیق کرنے کا سوچا اب وہ ایک FFKبلاگ ایک مقبول ویب شائٹ ہے سیاحوں اور تعلیم یافتہ لوگوں کے لئے۔
اب فہمید فرید خان جسمانی معذوری ، تعلیم اور ماحول پر آرٹیکلز لکھتی ہیں ایک رائٹر ، شاعرہ ، سماجی کارکن، سوشل موبلائزر ، موٹیوشنل اسپیکر، ترجمہ نگاراور ٹور کنسلٹنٹ ہیں ،اپنے فارغ اوقات میں ناولز اور کتابیں پڑھتی ہیں۔ نیٹنگ اور کروشیہ، بُنائی بھی کرتی ہیں ۔
جسمانی معذوری کے باوجود زندگی کے نئے مقابلوں کے لئے پر عزم اور مظبوط ہیں زندگی کے روشن رخ کو دیکھتی ہیں اور اپنے رب پر پختہ عقیدہ ہے کہ وہ اسے گرنے نہیں دے گا۔

No comments:

Post a Comment